سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی، اسحاق ڈار

image

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد منظور کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو مطلع کر دیا ہے،یو اے ای کی طرف سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US