شادی کے دن ہی یہ حال ہے تو آگے کیا ہوگاَ۔۔ نئی نویلی دلہن کے غصے سے ڈر کر دلہا ہی بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن ہی جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شادی بیاہ کی تقریبات کی ایسی کئی ویڈیوز توجہ حاصل کرلیتی ہیں جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھی شادی بیاہ میں کچھ ایسا بھی ہوجاتا ہے، جس پر کوئی بھی یقین نہیں کرپاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ایک دلہن نے دلہے کو ہی خوف میں مبتلا کر دیا، لیکن خوف بھی ایسا جو کہ صارفین کی ہنسی نکال دے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو اس لیے بھی دلچسپ ہے، کہ شادی کے منڈپ میں جب دلہن کو علم ہوا کہ دلہا گٹکا کھاتا ہے، تو یہ سننا تھا اور دلہن طیش میں آگئی۔

دلہن نے پہلے تو ساتھ ہی بیٹھے ایک شخص کو زور دار تھپڑ رسید کیا اور پھر باری آئی دلہے کو تھپڑمارنے سے پہلے تو دلہن نے پوچھا اور جب یقین ہو گیا کہ دلہا بھی گٹکا کھا رہا ہے، تو دلہن نے تھپڑ مار دلہے کو بھی سبق سکھا دیا۔

غصے سے باہر کی جانب نکلی آنکھیں دیکھ کر دلہا ایسا خوف میں مبتلا ہوا کہ فورا منہ میں موجود گٹکا نکالنے کے لیے کھڑا ہو گیا، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US