اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا، مریم اورنگزیب

image

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ پہلا لیڈر ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے۔

کہا جا رہا ہے جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا، عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے،مجرم ہو مجرم ہی رہو گے،آپ نے سماج،اخلاقیات، سیاست اورمعیشت تہس نہس کر دی۔

آپ نے لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھولا، دلوں میں نفرت بھری سیاست کو گندا، ملک کو مفلوج کیا،سوال کرتے ہوئے کہاکہ تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اقتدار کی خاطر عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی گئی۔

آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے، ملک کو عمران جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US