عمران خان کے انٹرویوز ان کے اپنے خلاف چارج شیٹ ثابت ہو رہے ہیں، شرجیل میمن

image

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیروکار آنکھیں کھولیں اور اس جھوٹے شخص سے جان چھڑائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے انٹرویوز ان کے اپنے خلاف چارج شیٹ ثابت ہو رہے ہیں، گزشتہ روز ان کا کہنا کہ دو صوبوں میں حکومت جنرل (ر) باجوہ کے حکم پر ختم کیں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس شخص کی سیاست 100 فیصد جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2 صوبوں میں اپنی حکومت ختم کرنے سے پہلے جنرل (ر) باجوہ کیخلاف گھناؤنی مہم شروع کر دی تھی، ان کو ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے تو جنرل (ر) باجوہ کے مشورے پر پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں کیوں ختم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ساری باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، اس شخص کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، یہ شخص ذہنی مریض بن چکا ہے، عمران خان کا مقصد صرف پاکستان سے دشمنی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US