کل سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے کل بدھ سے بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان، مشرقی پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ان علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران مری، گلیات اور پوٹھوہار میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US