پنجاب میں ن لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت میں بھی لینے کو تیار نہیں، چودھری پرویز الٰہی

image

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین اور راسخ الٰہی سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین، چودھری محمد الٰہی، چودھری حسن الٰہی، شجاعت نواز اجنالہ، شیخ شہکاز اسلم، ذوالفقار گھمن، مہر کاشف اور دیگر رہنما شامل تھے۔

چودھری پرویزالٰہی کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے مذاکرات کی مہلت ختم ہونے والی ہے، حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے لیکن اس مرتبہ شہبازشریف سپریم کورٹ کو چکمہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حکومت ایک تاریخ پر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتی، قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت میں لینے کو بھی تیار نہیں، الیکشن کا بائیکاٹ کرکے ن لیگ اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے، ن لیگ کی طرف سے بائیکاٹ کی باتیں اعتراف شکست ہیں، انشاء اللہ پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت اور اس کی حکومت اب نوشتہ دیوار ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US