سراج الحق نے حکومتی مؤقف مسترد کر دیا

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کبل دھماکے سے متعلق حکومتی مؤقف کو مسترد کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ کبل دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا ؟ سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والا واقعہ دہشت گردی ہے جسے چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں 20 سال سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور میں پوچھتا ہوں خطے کے عوام کو کب امن نصیب ہو گا ؟ اور لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟

یہ بھی پڑھیں: 

سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں عوام پریشان اور مایوس ہیں جبکہ عوام حکمرانوں کے جھوٹے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور پارٹی جھگڑوں میں الجھی ہوئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US