سال کا سب سے طاقتور بارشوں کا سسٹم ملک پر اثرانداز ہونے کیلئے تیار

image

محکمہ موسمیات نے جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کے طاقتور اور طویل سسٹم کے ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی سے کشمیر تک 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے،ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، کراچی میں جمعہ سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیاہے، سمندری ہوائیں 72 گھنٹے تک بند رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 10 مئی تک برقرار رہ سکتا ہے۔

لاہور میں دوپہر کے بعد مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے،لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ رہے گا،لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US