چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا

image

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

بینچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیف جسٹس کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے، ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی عدم دستیابی کی وجہ کیسز ڈی لسٹ کئے گئے۔

سپریم کورٹ کے بینچ نمبر2کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی، جن کی سماعت جسٹس سردارطارق مسعود اورجسٹس شاہد وحید پرمشتمل بینچ نے کرنا تھی۔

بینچ نمبر2کیلئے جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس امین الدین خان پرمشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیاگیا،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نئے بینچ نمبر2 کے مقدمات کی فہرست بھی جاری کردی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US