گیس صارفین پر مزید بوجھ، میٹر کا ماہانہ کرایہ بڑھا دیا گیا

image

سوئی ناردرن گیس نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات میٹر،رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا تھا کہ یہ اوگرکا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹرسے کم گیس بل والوں پر میٹر رینٹ لاگو نہیں ہو گا۔

ترجمان کے مطابق کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے،اوگرا گیس ٹیرف حکومت پاکستان کی منظوری سے نافذ کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US