پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ دستیاب لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے

image

ڈالر کی کمی اور مہنگائی پاکستانی شہریوں کی حج ادائیگی میں رکاوٹ بن گئی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارحج کوٹہ دستیاب ہونے کے باوجود حج کرنے والے کم پڑ گئے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے استعمال نہ کئے جانے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق حج اخراجات میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے بھی پاکستانیوں کی کی بڑی تعداد نے حج کے لئے درخواستیں جمع نہیں کروائیں۔ مہنگے حج پیکج کی وجہ سے بھی حج درخواستیں کم وصول ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا،اس کے برعکس نو ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US