ٹکٹوں کی غلط تقسیم، پی ٹی آئی نے 21 ممبران کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

image

پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی غلط تقسیم کا نوٹس لے لیا، 21 ممبران سے ٹکٹ واپس لے لئے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پی پی 7 سے شبیراعوان سے ٹکٹ واپس لے کر طارق مرتضیٰ کو دے دیاگیا ہے، پی پی 10 سے طیبہ ابراہیم سے لیکر اجمل صابری کو اور پی پی 11 سے عدنان چوہدری سے ٹکٹ واپس لے کر عارف عباسی کو جاری کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے فوکل پرسن اظہر مشوانی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لسٹ جاری کر دی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب تک 30 میں سے 21 ٹکٹ تبدیل کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پرپہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے ریویو کے بعد مندرجہ ذیل سیٹوں پر امیدوار تبدیل کیے ہیں: pic.twitter.com/AjEiratTxr

— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) April 26, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US