پیپلز پارٹی چھوڑنے والے رہنما کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا

image

پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرنے والے سابق مشیرملک اسماعیل سیلا پر ’’قسمت مہربان ہوگئی ۔

خبر رساں ایجنسی آن لائن کے مطابق پی ٹی آئی کے لئے کسی قسم کی غیر معمولی حمایت نہ کرنے کے باوجود ملک اسماعیل سیلا کو حلقہ پی پی 115سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

اس حلقہ سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے داماد رانا احمد شہریار خاں ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں ہیں۔

پی پی 115سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے میاں وارث عزیز اور سابق ٹکٹ ہولڈر عدنان انور رحمانی الیکشن لڑنے کے خواہشمند تھے مگر ان دونوں کو ڈراپ کر دیا گیا اور ان کی جگہ پر ملک اسماعیل سیلا کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک اسماعیل سیلا کی پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے لاٹری نکلی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US