وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

image

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق الیکشن کیلئے21 ارب روپے کی فراہمی کی سمری پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری دی گئی، جنوبی وزیرستان کے انگور اڈا کسٹم اسٹیشن کو ایکسپورٹ لینڈ روٹ ڈیکلئیر کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے کے حوالے سے فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری دے دی گئی،الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے کیلئے 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے انویسٹ پاکستان کے لیے قانون سازی کرنے کی منظوری بھی دیدی، سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کبل واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار ، شہداکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،

وزیراعظم شہباز شریف نےواقعہ کی تحقیقات میں وفاقی حکومت کا نمائندہ شامل ، کبل واقعہ میں شہید ہونے والوں کو بھی شہداء پیکج دینے کی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US