قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگ کے2وفاقی وزرا لڑ پڑے

image

قومی اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کے2وفاقی وزرا  لڑ پڑے.

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مرتضی ٰجاوید عباسی اور میاں جاوید لطیف کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،دونوں وزراء کی ایک دوسرے کو گالم گلوچ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، قمر زمان کائرہ اور آغا رفیع اللہ نے بیچ بچائو کرایا۔

اس سے قبل سیپکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس وقت ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے،تجویز یہ ہےکہ فاضل ممبران کے جذبات سپریم کورٹ کے ججز تک پہنچاؤں۔

ایوان کے ممبران سے رائے لینا چاہتا ہوں کہ چیف جسٹس اور ججز کو خط لکھوں،کوشش کروں گا کہ آج ہی چیف جسٹس اور دیگر ججز صاحبان کو خط لکھوں،اس ایوان کے ممبران کے جذبات اور خیالات ججز صاحبا ن تک خط کے ذریعے پہنچاوں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US