سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت آج ہو گی

image

اسلام آباد: سپریم کورٹ پاکستان پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت آج ہو گی۔

پنجاب اور کے پی سمیت ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔ دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

کیس کی ساعت صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہو گی۔ سماعت کے دوران عدالت عظمٰی کو حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز جمع کرانے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ روز کیسز کی سماعت کرنے والا بینچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈی لسٹ ہونے والے بینچ نے 12 اہم مقدمات کی سماعت کرنی تھی، بینچ نمبر ون ڈی لسٹ ہونے کے بعد بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی تھی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US