عمران خان توشہ خانہ کیس، نیا جج مقرر کر دیا گیا

image

تحریک انصاف کے رہنماو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے لئے نئے جج کو مقرر کر دیا گیا ہے۔

اب توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج ہمایوں دلاور کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج کیسز کی تفصیل عدالت میں پیش کر دی گئیں، سرکاری رپورٹ کے مطابق عمران کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے۔

سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر کیسز کی تفصیل عمران خان کو فراہم کر دی گئی ہے،عمران خان نے تفصیلات کی فراہمی کے لیے ابھی تک قانون کے مطابق رابطہ نہیں کیا۔

تفصیلات فراہمی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US