استحقاق کمیٹی نہ ججز کو بلوا سکتی ہے نہ ان کے معاملات کو زیر بحث لاسکتی ہے، پرویز الٰہی

image

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے کہ انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ بعض لوگ اپنی خواہش پورا نہ ہونے پر غصہ دوسروں پر نکالتے ہیں،نگران حکومت نے ہمارے خلاف کیسز بنائے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں کسی کے خلاف کیس نہیں بنائے۔

یہ حکومت دو سال کیلئے آئی اور ہر کسی کے خلاف کیس بنا رہی ہے،عوام میں جتنی پذیرائی عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہے کسی اور کی نہیں۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کی عقلمندی کام آئی اور ہم نے صحیح فیصلہ کیا، جب ہر کوئی اپنی خواہش لے کر چلتا ہے تو ملک کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا،استحقاق کمیٹی نہ ججز کو بلوا سکتی ہے نہ ان کے معاملات کو زیر بحث لاسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US