آئین سے بالاتر نہ پارلیمنٹ ہے نہ سپریم کورٹ، فواد چودھری

image

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین کی حدود میں رہ کر ہوں گے۔

اگر سیاسی جماعتوں نے مل کر فیصلے کرنے شروع کئے تو آئین ایک طرف رہ جائے گا،سپریم کورٹ کے حکم پر مذاکرات کی بات ہوئی ہے ہم ویلکم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کا مطلب ملک کا 75فیصد ہے،انہوں نے کہاکہ اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔

ہم چاہتے ہیں مذاکرات آج شروع ہوں اور کل تک نتیجہ نکلے،ان کا کہنا تھا کہ آئین سے بالاتر نہ پارلیمنٹ ہے نہ سپریم کورٹ ہے،نوے دن کے اندر الیکشن آئین کے تحت ہونے ہیں۔

اس طرح نہیں ہوتا کہ ہم نے پیسے نہیں دینے یا پارلیمنٹ نے نہیں دینے،سپریم کورٹ کے حکم پر آج مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں،شاہ محمود کی قیادت میں ہمارے لوگ مذاکرات کیلئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US