ن لیگ کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ، مریم نواز تندور کے نشان پر الیکشن لڑیں گی

image

لاہور: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے ہیں، ن لیگ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے جب کہ حمزہ شہباز کو کشتی اور مور کے انتخابی نشانات الاٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز لاہور کے دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ممتاز قانون دان عطا تارڑ کو جھولے کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے جب کہ غزالی سلیم بٹ جیپ اور مجتبیٰ شجاع الرحمان چھتری کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سیف الملوک کھوکھر کو ٹریفک سگنل کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے جب کہ رانا مشہود کو بیج اور میاں مرغوب کو مینار کا نشان الاٹ ہوا ہے۔

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا، اکانومسٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے ہیں جس کے بعد امیدواروں کو تیر کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US