حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات ختم ، اہم پیشرفت

image

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کاتیسرادورمنگل کوشروع ہوگا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی دوسری نشست ہوئی۔

اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے،کل بنیادی نقطوں پر پیشرفت ہوئی تھی ان کو آگے بڑھایا گیا۔

ہم اپنی قیادت اور وہ اپنے اتحادیوں سے بات کریں گے،ہم نے آج مناسب پیشرفت حاصل کی۔تحریک انصاف نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا،ہم لاہور جاکر عمران خان کو اعتماد میں لیں گے۔

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ گرفتاریاں وہ نہیں کر رہے۔اگر بہتری کی طرف جانا چاہتے ہیں تو گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

ہم نے مذاکرات کا نہیں کہا یہ ان کی خواہش ہے، خواجہ آصف

ہم نے اپنا موقف ان تک پہنچا دیا ہے،ہم ان کے موقف کو عمران خان کے سامنے رکھیں گے،وہ ہماری گفتگو اپنی قیادت کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ماحول کو بہتر رکھا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US