دوران پروازپی آئی اے کے جہازمیں ٹوائلٹ لیک ، جانتے ہیں پھر کیا ہوا؟

image

پی آئی اے کی استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ٹوائلٹ لیک کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آنے والی پرواز میں ٹوائلٹ کا نکاسی کا پانی جہاز میں پھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

واقعہ 25 اپریل کو استنبول سے اسلام آباد آنے والے طیارے میں پیش آیا، گندا پانی طیارے میں پھیلنے سے مسافروں کوناگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

پی آئی اے کے جہاز میں گندگی کی تصاویر وائرل

ذرائع کے مطابق عملے نے واش روم لیکج کی لاگ بک میں انٹری بھی کی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں ، ذمہ داروں کیخلا ف سخت کارروائی کی جائیگی۔

PIA airline PK777 toilet leaked !#PIA pic.twitter.com/7b1v3cTdfG

— Shehzad Qureshi (@ShehxadGulHasen) April 28, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US