فاطمہ بھٹورشتہ ازدواج میں منسلک

image

ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹورشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ہم نیوز کے مطابق مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں ہوا،ذوالفقار جونیئر نےاپنی بہن فاطمہ بھٹو کےنکاح کی تفصیل شیئر کی۔

یاد رہے کہ 2021 میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد بلاول ہاؤس کراچی سے متصل میدان میں کیا گیا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنی بڑی بہن کو لے کر تقریب میں آئے۔ دلہن نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا جس پر سنہری کڑھائی کی گئی تھی اور انہوں نے لباس سے میچنگ سبز فیس ماسک بھی لگایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیلا سوٹ اور سفید شرٹ پہنی۔بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

بلاول نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں

تقریب میں شریک پیپلزپارٹی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ نے بختاور بھٹو اور محمود چودھری کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US