لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بس بہت ہو گیا کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر غیر قانون چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بتاؤں گا کہ آئین اور جمہوریت کی تباہی کے خلاف کیسے کھڑا ہونا ہے۔