پولیس نے پرویز الہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

image

پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس نے پرویز الہٰی سمیت 50 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری طرف پرویز الہٰی کی جانب سے پولیس آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پرویز الہٰی نے قانونی ماہرین کی 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

7 رکنی ٹیم میں ایڈوکیٹ سرمد غنی، عامر سعید، مظہر اقبال، طیب عثمان لیگل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پرویز الہٰی کی قانونی ٹیم میں عاصم چیمہ، صفدر بوسال اور نادر دگل بھی شامل ہیں۔ قانونی ٹیم کچھ دیر میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US