اب 2 دن میں پاسپورٹ حاصل کریں، نئی ہدایات جاری

image

امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کی نئی ہدایات کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کیلئے ڈیلوری ٹائم میں کمی کردی گئی ہے۔ 

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکلر جاری کیا گیا۔ سرکلر کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے۔ اب نارمل درخواست والا پاسپورٹ صرف 10 دنوں میں درخواست گزاروں کے ہاتھ میں ہوگا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کی ترسیل کے وقت کو معمول کی ٹائم لائن پر واپس کر دیا گیا ہے۔ اب پاسپورٹ کی ترسیل نئے شیڈول کے مطابق کی جائے گی۔

نئی ہدایات کے مطابق ارجنٹ پاسپورٹ 4 روز میں جبکہ فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں وصول کیے جاسکتے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹ کے نئے احکامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصل خانوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

اہم اعلان،

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاسپورٹ کی ترسیل کے وقت کو معمول کی ٹائم لائن پر واپس کر دیا گیا ہے۔

اب پاسپورٹ کی ترسیل درج ذیل سرکلر میں بتائے گئے شیڈول کے مطابق کی جائے گی۔ pic.twitter.com/qOrsMupLB1

— Directorate General Immigration & Passports (@DGIPofficial) April 28, 2023

خیال رہے کہ اس سے قبل نارمل پاسپورٹ کے حصول کیلئے 14 دن، ارجنٹ کیلئے 7 دن اور فاسٹ ٹریک کیلئے 4 روز کا وقت درکار ہوتا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US