سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

image

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

اس سے قبل مقامی وکیل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو چیلنج کیا تھا۔

وکیل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے۔ از خود نوٹسز میں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US