پرویزالٰہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، اسحاق ڈار

image

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اہم رابطہ۔

ہم نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر حملے اور چادر چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہارکیا۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر غیرقانونی حملے پر تحریک انصاف کے جذبات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پراسحاق ڈار کا کہنا تھا ک چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں،یہ کاروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے،اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے،


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US