پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

image

تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنےکااعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کوسبوتاژکرنےکی کوششوں کومسترد کرتےہیں۔

انتخابات کےفریم ورک پرحکومت سےمذاکرات جاری رہیں گے،منگل کو حتمی ایجنڈےپر بات ہو گی۔

دوسری جانب گوجرانوالہ اینٹی کرپشن میں پرویز الہٰی کیخلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ ریڈرڈی ڈی گجرات عبدالوقارکی مدعیت میں درج کیاگیا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم کا پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

مقدمے میں پرویزالہٰی،سہیل اصغراعوان سمیت 6ملزمان نامزد ہیں،مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 2ارب کی رشوت لیکرمن پسند کمپنی کو10ارب کے ٹھیکے دینے کا الزام عائد کیا گیا،کام مکمل ہونے سے قبل ہی ادائیگیاں بھی مکمل کردی گئیں جوغیرقانونی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US