لاہور میں منکی پاکس کے دو کیسز کا خدشہ

image

جنرل ہسپتال لاہور میں منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ، دونوں کیسز تاحال مشتبہ ہیں۔

ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ایک شخص اور خاتون میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئیں ہیں۔ دونوں افراد میں بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبوں کی علامت پائی گئی ہیں۔ ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی۔ دونوں مریض گزشتہ روز سے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اس حوالے سے پرنسپل جنرل ہسپتال ڈاکٹر سردار فرید ظفر نے بتایا ہے کہ دونوں کیسز تاحال مشتبہ ہیں۔ مبینہ طور پر ایک مریض کو چکن پاکس اور دوسرے کو ہربیز کا مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر فرید ظفر کے مطابق احتیاط کے طور پر دونوں مریضوں کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ رپورٹس آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US