عورت جتنی ڈھکی ہوگی، مجھے وہ ۔۔ سلمان خان نے خواتین کے کپڑوں سے متعلق ایسا کیا بیان دے دیا کہ بھارتی بھی تعریف کرنے لگے؟

image

سلمان خان سے متعلق اداکارہ شوئتہ تیواری کا ایک بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ جس میں بتایا جا رہا ہے کہ سلمان خان کے کام کرنے کے کچھ اصول ہیں اور اگر کوئی بھی لڑکی ان کے سیٹ پر گردن تک ڈھکے ہوئے کپڑے پہن کر نہیں آتی تو انہیں اچھا نہیں لگتا۔ شوئتہ تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے اپنے انٹرویو میں مزید بتایا کہ ویسے تو سلمان خان کو کسی کے کپڑوں سے کوئی غرض نہیں لیکن وہ لڑکیوں کو خواتین کو اپنے سامنے کم از کم محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے وہ یہ اصول بنائے بیٹھے ہیں۔

اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے سلمان خان کے ساتھ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں ساتھ کام کیا ہے۔

پلک کے بتائے ہوئے اس اصول سے متعلق سلمان خان سے بھی سوال کیا گیا، جس کے جواب میں سلمان نے کہا کہ میرے خیال میں خواتین جتنی ڈھکی ہوئی ہوں، مجھے لگتا ہے اُتنا ہی بہتر ہے۔ پہلے کی بات الگ ہے جبکہ آج کل کا ماحول کچھ الگ ہی ہے۔ یہ لڑکوں کا چکر ہے، آپ سب جانتے ہیں کہ جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں، جن میں آپ کی بہنیں، بیوی اور ماں شامل ہے، وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔ اس لیے ایک قاعدے کے مطابق رہا جائے اور عزتیں سلامت رہیں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts