وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا جب کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔
وفاقی بجٹ کے سلسلےمیں اتحادی جماعتوں سے تجاویز لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے اجرا کا عمل تیز کیا جائے گا۔