رہائش گاہ پر کیا ہوا تھا؟ چوہدری شجاعت نے سب بتا دیا

image

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اپنی رہائش گاہ پر پیش آئے واقعے سے متعلق  بول پڑے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس رات پولیس پرویز الہٰی کے گھر پر گئی ،پولیس کو بتایا گیا پرویز الہٰی چودھری شجاعت کے گھر پر ہیں۔

پولیس والے پرویز الہٰی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے،جب پولیس والے میرے گھر کے دروازے پر پہنچے تو میرے دونوں بیٹوں نے انہیں روکا ۔

پولیس نے دروازے کو توڑنے کی کوشش کی اور دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے ،دروازہ نہ ٹوٹ سکا لیکن میرے دونوں بیٹے زخمی ہوئے،چودھری سالک حسین کے ہاتھ پر ٹانکے لگے۔2 گھنٹے کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس چلی گئی۔

مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدر ی شجاعت نے کہا کہ مزدوروں کا کوئی دن نہیں ہوتا بلکہ ہر دن مزدور کا ہوتا ہے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم کا پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ مزدوروں کے لیے آواز اٹھائی ہے ،مہنگائی نے ہر بندے کی کمر توڑ دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US