ڈیرہ اسماعیل خان ، کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپورکااہم کمانڈرمارا گیا

image

ڈیرہ اسماعیل خان، درابن میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپورکااہم کمانڈرمارا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق آپریشن کےدوران کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپورکااہم کمانڈرجبارشاہ ہلاک، 2دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

ہلاک دہشتگرددَرَابن میں قانون نافذکرنےوالوں اور پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں ملوث تھا۔ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرمِ عمل تھا۔

دَرَابن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والوں کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے،گزشتہ روز بھی ایک ایسے ہی آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US