جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

image

جنوبی پنجاب کے سیاسی رہنمائوں کی آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے ملاقات، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے سابق صوبائی وزیر ہارون احمد سلطان بخاری پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ، وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اصغر جٹ بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی د جمیل شاہ ،پی پی 271 کے ملک فیض احمد، بہاولنگر سے رانا انتظار احمد نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان کسان اتحاد کے میاں عامر وٹو اور مسعود مجید بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی۔

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت

اسلام آباد: پنجاب حکومت کے سابق وزیر مظفرگڑھ سے سید ہارون احمد سلطان بخاری مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل

اسلام آباد: وہاڑی سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری… pic.twitter.com/ZmKfyAcvdi

— PPP (@MediaCellPPP) May 1, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US