خفیہ ایجنسیوں کی کاروائی, دہشت گرد کمانڈر جبار شاہ جہنم واصل

image

سکیورٹی فورسز کے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک،2زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم بھی شامل ہے،علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب میرانشاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کامیاب آپریشن،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران7 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،حافظ گل بہادر گروپ کا دہشتگرد کمانڈر مہتاب عرف لالا بھی پکڑا گیا۔

گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا،اہل علاقہ نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US