خیبرپختونخوا، ضلع کرم میں طوفانی بارشیں، طغیانی کا خدشہ

image

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کُرم کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے طغیانی کا خدشہ ہے۔ لوئر کُرم کے مختلف گاؤں میں اس وقت سیلابی ریلے نے تباہی مچا رکھی ہے۔

دریائے کُرم میں نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کئی کھیت متاثر ہوئے جبکہ لوئر کُرم کے گاؤں ٹنگے میں سیلاب کے باعث گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع کرم میں آج اور کل بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ضلع کرم میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US