ثاقب نثار کے حوالے سے جو میرے ذہن میں آیا ہے وہ نہیں کہہ سکتا، نواز شریف

image

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار کے حوالے سے جو میرے ذہن میں آیا ہے وہ نہیں کہہ سکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کیخلاف مبینہ آڈیو پر قانونی کارروائی ہونی چاہئے، انہوں نے قانون توڑا ہے، آئین کی خلاف ورزی کی ،دوسرے جو لوگ بھی قانون توڑتے ہیں سیدھا جیل جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت صدیقی نے ثاقب نثار کا نام لے کر باتیں کی ہیں، وہ کس کس چیز کا دفاع کریں گے، انہوں نے بہت ظلم کئے ہیں، ثاقب نثار نے جو ظلم پاکستان کے ساتھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US