تم نے اپنے دماغ سے صرف ملک لوٹا، مریم اورنگزیب

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تم نے 4 سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پر کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، باجوہ نے بتایا لیکن ثبوت کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بقول تمھارے باجوہ امریکہ سے لابنگ کر رہا تھا لیکن تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر رہے تھے؟ باجوہ نے ہزار بار کہا تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟

یہ بھی پڑھیں: 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو 4 سال سمجھ نہیں آیا جبکہ ملک اور عوام کو تم نے کس طرح کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا۔ عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تاریخ میں کہیں کسی ملک کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال صرف اپنی اہلیہ اور فرح خان کو نوازا اور 4 سال صرف آٹا، چینی، بجلی گیس مافیا کو نوازا۔ ملک میں مارشل لگادیں کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے، تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندوں کی توہین کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US