ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی میں اصل رکاوٹ کون؟وکیل کے تہلکہ خیز انکشافات

image

انسانی حقوق کے نامور وکیل اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے وکیل کلائیوا سٹفو رڈ اسمتھ نےکہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی میں رکاوٹ پاکستان میں نظر آتی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن ، جناح آڈیٹوریم، سٹی کورٹس میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے وکیل کلائیو اسمتھ نے کہا کہ عافیہ پر ٹارچر گوانتاناموبے سے بھی بدتر ہے ۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہے؟ میری عافیہ سے ملاقات ہوئی ہے اورمیں نے انہیں امید دلائی ہے۔

میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اسے مایوس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لئے پاکستان میں موجود ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عافیہ کووطن واپس لانے میں رکاوٹ ان کے اپنے ملک کے اندر سے ہے۔

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ عافیہ کی وطن واپسی کے مطالبہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم عافیہ کی واپسی کی کوشش کریں،فوزیہ صدیقی

اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ایک عورت پر اس کے بچے چھین لینے سے بڑا کوئی اور تشدد نہیں ہوسکتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US