گلستانِ جوہر بلاک ون میں جامعہ مسجد کے نابینا مؤذن امجد سے ایک شخص موبائل لے کر فرار ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور مؤذن نے پولیس میں رپورٹ بھی درج کروائی تھی کیونکہ ملزم نے نہ صرف 1 لاکھ روپیے کا موبائل دھوکے سے چوری کیا بلکہ اس میں موجود بیکنگ ایپلیکیشن سے 30 ہزار روپے کی رقم بھی نکال لی تھی۔
واقعے کی خبر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر ہر کسی نے نابینا مؤذن سے ہمدری کا اظہار کیا اور نجی ٹی وی کی جانب سے انٹرویو بھی لیا گیا۔ اس میں بات کرتے ہوئے مؤذن نے بتایا کہ میری زندگی بھر کی جمع پونجی تھی جو چلی گئی۔ مجھ سے موبائل اس لیے لیا گیا کہ میری آواز اچھی ہے تو ایک شخص نے مجھ سے کہا آپ نعت پڑھنا میں ویڈیو بناؤں گا اور اس کو یوٹیوب پر لگا کر آپ کو وائرل کروں گا۔
لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ
نابینا قاری کو دھوکے سے لوٹنے والے چور نے شرمندہ ہو کر بائیک رائیڈر کے ذریعے موبائل فون واپس بھجوادیا۔
بائیک رائیڈر نے بتایا کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کرائی اور موبائل فون مؤذن امجد کو دینے کا کہا۔