حج پر جانے والی پاکستانی خواتین کے لئے نئی پالیسی آگئی ۔۔ اس سال پاکستانی خواتین کو حج پر جانے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟ پاکستانی حکومت کا اعلان

image

گزشتہ برس تک حج پر جانے والی خواتین کو محرم کے ساتھ جانے کی اجازت دی جاتی تھی البتہ اس سال سعودی حکومت نے خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن پاکستانی خواتین اس سال بھی محرم کے ساتھ حج پر جانے کی پابند ہیں۔

پاکستان کے وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے عرب میڈیا کو بتایا کہ اس سال حج انتظامات پرانی حج اسکیم کے تحت کیے گئے ہیں اس لیے پاکستانی خواتین اس سال بھی بغیر محرم کے حج نہیں کرسکیں گی

ان کے مطابق منظور ہونے والی حج پالیسی میں محرم کے ساتھ حج کی ہی صورت تھی۔ سنی خواتین ویسے بھی محرم کے ساتھ حج کرتی ہیں البتہ اہل تشیع خواتین محرم کی موجودگی کے بغیر بھی حج کے لئے جاسکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US