لوگ کہتے تھے میں بیٹے کو پال نہیں سکتا ۔۔ ڈاؤن سنڈروم کی بیماری کے شکار باپ نے بیٹے کو ڈاکٹر بنانے کے لئے کیا کیا؟

image

“میں ایک ایسی بیماری کا شکار ہوں جس کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ ایسے لوگ ماں باپ نہیں بن سکتے اور اگر بن جائیں تو بچوں کو توجہ نہیں دے سکتے تھے لیکن میں نے اپنے بیٹے کو بے حد محبت اور محنت سے پالا اور آج وہ ڈاکٹر ہے“

یہ کہنا ہے جیڈ عیسیٰ کا جو پیدائشی طو پر ڈاؤن سنڈروم کا شکار تھے۔ جیڈ کی اپنی بیوی سےپسند کی شادی تھی۔ باوجود اس کے کہ جیڈ جینیاتی بیماری کا شکار تھے وہ ایک کارخانے میں ذمہ داری سے کام کرتے تھے۔ اسی دوران ان کی اہلیہ کو ان سے محبت ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

25 سال تک بیماری کے باوجود نوکری کی

اولاد کی پیدائش کے بعد جیڈ کی زندگی کا مقصد بیٹے کو اچھی زندگی دینا تھا۔ اس وجہ سے انھوں نے بیماری کے باوجود 25 سال تک مسلسل نوکری کی۔ کام کے علاوہ وہ بیٹے کو گھمانے کے لئے لے جاتے تھے اور بیوی کے ساتھ بیٹے کی پرورش میں ایسے ہی ہاتھ بٹاتے تھے جیسے ایک سحت مند باپ کرتا ہے۔

والد نہ ہوتے تو میں کسی قابل نہ ہوتا

جیڈ کے بیٹے جن کا سدر ہے کچھ سالوں پہلے انھوں نے ایک ویڈیو میں اپنے والد کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 25 برس کے ہیں اور ایک کامیاب ڈاکٹر ہیں جبکہ اس کے لئے وہ پورا کریڈٹ اپنے والد کو دیتے ہیں۔ سدر کہتے ہیں کہ ان کے والد نے جینیاتی بیماری کے باوجود ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا اگر وہ نہ ہوتے تو آج وہ کسی قابل نہ ہوتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US