یہ صرف تصویریں نہیں بلکہ پہیلیاں ہیں جنھیں سمجھنے کے لئے آپ کو ایک بار نہیں دو بار نہیں بلکہ بار بار دیکھنا پڑے گا۔ ورنہ پہلی نظر تو آپ کو دھوکہ ہی دے گی۔ یقین نہیں آتا تو آزما لیں۔
بچی کی ٹانگیں غائب
ارے اس بچی کا دھڑ کہاں ہے؟ ہوگئی نا غلط فہمی۔ اب ذرا تصویر کو دوبارہ غور سے دیکھیں۔ بچی کا دھڑ بالکل صحیح سلامت ہے البتہ اس کے والد کرسی پر بیٹھے ہیں۔
روتے ہوئے جوتے
شاید اپنے مالک کی جانب سے اتارا جانا ان جوتوں کو بالکل اچھا نہیں لگا اس لیے یہ منہ بنا کر رو رہے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ صرف تصویر لینے والے کا کمال ہو. آپ کا کیا خیال ہے؟
ٹماٹر کا گودا
اتنا صحیح سالم ٹماٹر کا گودا آپ کو بھی نکالنا ہے تو کاٹنے سے کچھ دیر پہلے اسے فریج میں رکھ دیں
زمین میں دھنسی بچی
اب یہ بچی زمین میں دھنسی ہوئی کیا کررہی ہے؟ یا پھر یہ بھی تصویر لینے والے کا شاہکار ہے؟
اگر آپ اس تصویر پر حیران ہیں تو آپ کو اس آرٹیکل کی پہلی تصویر کا تجربہ یاد کرلینا چاہیے۔