ایس سی او اجلاس کیلئے بھارت میں موجود بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

image

 شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے اجلاس کے لیے بھارت میں موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے توقع ظاہر کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزراء خارجہ کی کونسل کا اجلاس کامیاب رہے گا۔ وزیر خارجہ نے جمعرات کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے گوا پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی وفد کی قیادت کرنا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔

میں امید رکھتا ہوں کہ ایس سی او کے وزراء خارجہ کی کونسل کا اجلاس بہت ہی کامیاب رہے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو اجلاس میں شرکت کی دعوت ایس سی او کے وزراء خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ بھارتی وزیر خارجہ نے دی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US