اکلوتا کمانے والا باپ تھا وہ بھی چھین لیا ۔۔ اغواء کرنے کے بعد ناحق مارے جانے والے شہری کے 9 بچے و اہلخانہ انصاف کے منتظر

image

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع مچھر گوٹھ کے شہری حمیداللّٰہ کو گھر سے اغواء کیا گیا تھا اور بعد میں قتل کرکے لاش کو پھینک دیا گیا تھا۔ شہری کے 9 بچے اور اہلخانہ انصاف کے منتظر ہیں۔ مقتول کے بھتیجے حفیظ اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ میرے چاچا حمید اللّٰہ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ہیں لیکن مرکزی ملزمان آج بھی مفرور ہیں۔

ایک قاتل حیدرآباد میں ہے، جبکہ دیگر قاتل 8 مہینے سے آزاد گھوم رہے ہیں۔ ملزموں کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے تفتیش سی ٹی ڈی کو ٹرانسفر کی تھی کیس ٹرانسفر ہونے کے دو دن کے اندر ہی ملزمان کو پکڑلیا تھا۔ تین ملزمان مفرور ہیں جنہیں جلد اشتہاری قرار دے دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ 8 مہینے پہلے ملزمان خود کو سرکاری ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے حمید اللّٰہ کو ان کے گھر سے اغوا کرکے لے گئے تھے اور اگلی صبح ان کی تشدد زدہ لاش ناردرن بائی پاس سے ملی تھی۔ مقتول کے 9 بچے آج بھی باپ کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں کیونکہ بچوں کی عمریں 15 سال سے 9 ماہ تک ہیں، حمید ان کے گھر میں اکلوتے کمانے والے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US