ڈالر کی اونچی اُڑان آج بھی جاری

image

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر انٹر پھر مہنگا ہوا ہے، ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 283 روپے 90 پیسے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں یکم مئی کی عام تعطیل کے بعد بھی 16 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US