نجی ٹی وی چینل کے سی او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی بڑی بیٹی دبئی میں انتقال کرگئیں ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نجی ٹی وی کی جانب سے چلائی گئی۔ سلمان اقبال کے دوست احباب اور دیگر چاہنے والے ان سے تعزیت اور بیٹی کی مغفرت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
بیٹی کے انتقال کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔ واضح رہے سمعیہ اقبال کی نماز جنازہ اور تدفین کل دبئی میں کی جائے گی۔