بلاول بھٹو نے دورہ بھارت میں کرکٹ کا معاملہ اٹھا دیا

image

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گوواآیا۔

گووا میں میڈیا  سے  گفتگو کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ایس سی اوکانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

بھارت کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق ہونے چاہییں،ہمیں اپنےتعلقات کو بہتر کرنا چاہیے، ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات ہونے چاہییں۔

بھارت کو کشمیر سے متعلق اگست 2019کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا،بھارت کے یک طرفہ اقدامات سے تعلقات متاثرہوئے۔

بھارت نے اگست2019میں یک طرفہ اقدام کیا جس سے مشکلات پیداہوئیں،بھارت کو بات چیت کیلئے سازگارماحول پیدا کرنا ہوگا،ضروری ہے اگست 2019کے یک طرفہ اقدامات کو ختم کیا جائے۔

بابر اعظم کیلئے مداح کی خانہ کعبہ کے سامنے ورلڈ کپ 2023ء میں فتح کیلئے انوکھی دعا

پاکستان کاکشمیر سے متعلق ٹھوس اورواضح موقف ہے، دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو،پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں۔امید ہے بھارت کھیلوں کے بارے میں برے فیصلے نہیں کرے گا، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کا ویزہ نہیں ملا،کھیلوں کو سفارتی اختلافات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے،


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US