بیٹی کیوں پیدا کی گھر سے نکل جاؤ۔۔ ایک بچی کی ماں نے موٹاپے کے باوجود خود کو ملکہ حسن کے طور پر کیسے منوایا؟ حوصلہ دینے والی کہانی

image

"بیٹیاں تو رحمت ہوتی ہیں لیکن میری بیٹی پیدا ہوئی تو شوہر نے کہا کہ تم دونوں گھر سے نکل جاؤ کیونکہ اسے بیٹی نہیں چاہیئے تھی"

یہ دل دکھا دینے والے الفاظ ورنیکا شکلا کے ہیں جنھوں نے 2018 میں ایک بچی کی ماں ہونے کے باوجود مقابلہ حسن جیتا۔ ورنیکا نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ" میری شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی۔ شوہر اور سسرال والے گاؤں کے تھے مگر میں گھر بسا کر رکھنا چاہتی تھی اس لئے ہر ظلم سہتی تھی۔"

ورنیکا نے مزید بتایا کہ ایک دن ان کے شوہر نے ننھی سی چند ماہ کی بیٹی کو مارا تب انھوں نے شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور گھر سے آگئیں۔ ایک چھوٹی سی بچی کے ساتھ رہنا بہت مشکل تھا کیونکہ گھر چلانے کے لئے کوئی سہارا نہیں تھا۔

اسی دوران مقابلہ حسن ہورہا تھا۔ اس مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پلس سائز یعنی فربہی مائل خواتین کے درمیان ہونا تھا۔ ورنیکا نے اس میں حصہ لیا۔ انتھک محنت اور بچی کے لئے کچھ کر دکھانے کے جذبے نے بالآخر انھیں مقابلہ جتوادیا۔

ورنیکا کہتی ہیں کہ ان کی بیٹی اب اسکول جاتی ہے اور انھیں ہی پاپا کہتی ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ اپنی ماں کو محنت کرتے دیکھا ہے۔ ورنیکا کہتی ہیں کہ ماں باپ کو لڑکیوں کے رشتے طے کرنے سے پہلے بیٹیوں کو اس قابل بنا دینا چاہیے کہ برا وقت آئے تو وہ اپنے لئے کچھ کرسکیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US